۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نماز قضای پدر

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے "باپ کی قضا نماز" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "باپ کی قضا نماز" کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: باپ کی قضا نمازیں چونکہ بڑے بیٹے پر واجب ہیں تو اگر بیٹا کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکے تو کیا وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے یا وہ حتماً اجیر (اجرت پر نماز پڑھنے والا) معین کرے؟ اور اگر اس کے پاس اجیر لینے کے لئے رقم نہ ہو تو اس کا فریضہ کیا ہے؟

جواب: اگر وہ اپنی نمازیں بیٹھ کر پڑھتا ہے اور اسے آئندہ ٹھیک ہونے کی بھی امید نہ ہو تو وہ باپ کی نمازیں بھی بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے اور اجیر لینا ضروری نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .